ہاؤس فل 4 میں نانا پاٹیکر کی جگہ ’’باہو بلی‘‘ کے ولن کی انٹری

لاہور(بولونیوز) امیڈی فلم ہائوس فل 4 کے حوالے سے اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ فلم کے پروڈیوسرز نے ساجد خان کی جگہ کسی اور ہدایتکار جبکہ نانا پاٹیکر کی جگہ بھارت کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ’’باہو بلی‘‘کے ولن رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دراناد گوبتی اس سے قبل بھی چند ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم ان کی شہرت تیلگو اور تامل فلموں میں ہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم ساجد خان کی جگہ دوسرے ہدایتکار اور نانا پاٹیکر کی جگہ رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں