پیرمحل:بوائزفٹبال،والی بال اور کبڈی کے ٹرائل

پیرمحل (بولو نیوز) بوائز فٹبال اور والی بال کے ٹرائلز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 جبکہ کبڈی کے ٹرائلز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں منعقد کیے گئے۔ اسی طرح گرلز والی بال کے ٹرائلز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں منعقد کیے گئے۔ ٹوبہ میں بوائز فٹبال کے ٹرائلز کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں انعقاد کیا گیا۔ بوائز کبڈی کے ٹرائلز کا انعقاد سپورٹس سٹیڈیم میں جبکہ بوائز اور گرلز والی بال کے ٹرائلز کا انعقاد سپورٹس جمنیزیم میں کیا گیا۔گوجرہ کے بوائز فٹبال، کبڈی اور والی بال کے ٹرائلز کا انعقاد گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں کیا گیا اور گرلز والی بال کے ٹرائلز کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کیا گیا۔ کمالیہ کے فٹبال بوائز فٹبال اور والی بال کے ٹرائلز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں جبکہ بوائز ہی کے کبڈی ٹرائلز گورنمنٹ لیبارٹری ہائی سکول میں منعقد کیے گئے۔ گرلز والی بال کے ٹرائلز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کچی بستی میں منعقد کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان خاں نے تحصیل پیرمحل میں ٹرائلز کا وزٹ کیا اور کھلاڑیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں