خطروں کے کھلاڑی نے3 ہزار فٹ چٹان بغیر حفاظتی اقدام سر کر لی

لاہور(بولونیوز) یوں تودنیا میں ایڈونچرکے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اِس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایڈونچر کے شوق کو پورا کرنے کیلئے مہم جو ہزاروں فٹ بلند عمودی پہاڑ کے سِرے پر پہنچ گیا اور تاریخ رقم کر دی۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے کیلیفورنیا کے نیشنل پارک کے 3ہزار فٹ بلندعمودی پہاڑ کو سر کرنے کی ٹھانی اور بغیر کسی حفاظتی اقدام کے با آسانی اس کے سرے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے الیکس نامی نوجوان نے تاریخی کارنامہ کچھ عرصہ قبل سر انجام دیا تھا جسکی باقاعدہ دستاویزی فلم بھی جاری کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں