گھوڑے بھی انسانوں‌ کو ابتدائی طبی امداد دینے لگے

لاہور(بولونیوز) یوں توآپ نے انسانوں کو اچانک کسی کی طبیعت خراب ہونے یا دل کا دورہ پڑنے پرفوری طبی امداد دیتے ہوئے دیکھا ہی ہو گا لیکن جانوربھی طبی امداد دینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اورایک گھوڑے نے توماہرانہ انداز میں مریض کا سی پی آرپرفارم کیا۔تفصیلات کے مطابق یقین نہیں توتصویرمیں نظرآنیوالے اس گھوڑے کوہی دیکھ لیں جوانتہائی مہارت سے طبی امداد فراہم کررہا ہے۔برطانیہ کی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون ایما نے اپنے گھوڑے کوانسانی زبان وحرکات سمجھنے کی ٹریننگ دی اورپھرباقاعدہ کامیاب تجربہ کیا جسکے تحت ایک رائیڈرڈرامائی اندازمیں دل کا دورہ پڑنے پراچانک بیہوش ہوا اوریوں گھوڑے نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے رائیڈرکا سی پی آرپرفارم کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایما نامی خاتون کا کہنا ہے کہ کتوں کی طرح گھوڑے بھی انسانی زبان سیکھ اور سمجھ سکتے ہیں جبکہ ایما وہ پہلی برطانوی ہے جس نے گھوڑوں میں بات چیت اور انسانی زبان سمجھنے کو فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں