کوریا میں مقیم پاکستانی کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری

کراچی (بولو نیوز) صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریامدثر علی چیمہ اور پاکستان ایمبیسی سیول کوریا کمرشل کونسلر عدنان خان کی مشترکہ کاوش سے انچھن پورٹ اتھارٹی کوریا ہنڈائی لائن شیپنگ کمپنی سے مل کر انچھن پورٹ سے کراچی پورٹ تک ڈائریکٹ ٹرائل بیس پر آغاز کیا گیا ہے ۔ جس سے کم وقت اور کم ریٹ پر ہوگا ۔ اس کا کریڈٹ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی ٹیم جاتا ہے ۔ جنہوں نے یہ ممکن کیا۔ 14 ستمبر کو یہ شیپ انچھن سے کراچی کےلئے روانہ ہوگا ۔ مدثر چیمہ صدر PBA نے کہا اس سروس کو کامیاب بنانے کے لئے کوریا میں مقیم کاروباری حضرات سے گزارش ہے اس سروس کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں۔ اپنے کنٹینرز اس شپ پر روانہ کریں تاکہ اس سروس کو کامیاب بنایا جائے ۔ آخر میں مدثر علی چیمہ نے مہر سرور۔ صابر علی خان کمرشل کونسلر عدنان خان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں