کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا- اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے تمام ونگز کے سربراہان نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو بریفنگ دی- کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا تمام ونگز کو فوڈ اتھارٹی کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے جامع ورک پلان تیار کرنے کی ہدایت کی- اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت دی کہ لائسنسنگ کا دائرہ مزید وسیع، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاروباری حضرات کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ آپریشنز کے ساتھ ساتھ میڈیکل سکریننگ کی سہولت، فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا دائر کار صوبہ بھرتک بڑھایا جائے گا۔ آپریشنز ٹیمیں صوبہ بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نمونے حاصل کرنے کا عمل 7روز میں مکمل کریں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے محکمہ کو مزید ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سیمپلنگ مہم اولین ترجیح پر مکمل کی جائے ۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق صوبہ بھر کے 44فی صد بچے، 60فی صد خواتین مختلف غذائی مسائل کا شکارہیں۔ نیوٹریشن کے مسائل کے حوالے سے یہ اعدادو شمار انتہائی تشویشناک ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوڈ فورٹی فیکیشن پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد کروائیں گے اور ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے، معیاری خوراک کی ہر سطح پر فراہمی اور عوامی آگاہی سے غذائی مسائل پر قابو پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں