پاکستان کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت سولہ ارب بہتر کروڑ تیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر آٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر اضافے سے دس ارب تئیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سات کروڑ بیس لاکھ ڈالر کم ہوکر چھ ارب اڑتالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں