بھارتی ہائی کمشنرکی عمران خان سے ملاقات،بیٹ کا تحفہ

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔بھارتی ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں