پاکستان کوسٹ گارڈ،کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی(بولونیوز)پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،تفصیلات کے مطابق کارروائی اوتھل ناکہ کھاری چیک پوسٹ کے قریب کی گئی-مزدا ٹرک سے 60 کلوگرام افیون،4کلوگرام کرسٹل برآمد،یاد رہے 2کلوگرام ہیرؤئن اورساڑھے نوکلو اعلی کوالٹی چرس بھی برآمد کرلی ہے-منشیات کی مالیت 40 ہزار246 ڈالر ہے-منشیات اورٹرک کوتحویل میں لیکرتفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں