جشن آزادی پاکستان پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا گانا مہنگا پڑگیا

لاہور(بولونیوز)معروف گلوکار عاطف اسلم کو جشن آزادی پاکستان پریڈ میں بھارتی فلم کا گانا گانا مہنگا پڑگیا۔ تھانہ سول لائنز میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی گئی.تفصیلات کے مطابق شہری حماد نے معروف گلوکار عاطف اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست دائر کردی، درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عاطف اسلم نے امریکہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب میں بھارتی فلم کا گانا گا کر پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں پاکستانی پرچم تھامنے سے انکار کرکے قومی پرچم کی توہین کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں