5 افراد کے قتل کا معاملہ،9ملزمان کا نام پی این آئی ایل میں‌ڈالنے کی درخواست

لاہور(بولونیوز)برکی کے علاقے میں5 افراد کے قتل کا معاملہ،نامزد 9 ملزمان کے نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی گئی، ذرائع کے مطابق لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد ملزمان کہیں بھی اپنا شناختی کارڈ استعمال نہیں کرسکیں گے،لسٹ کے باعث ملزمان زمینی سفر کے زریعے ملک بھی نہیں چھوڑ سکیں گے،تین روزقبل قتل ہونے والے 5 افراد کی قاتل تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں، پولیس نے ملزمان کے بنک اکاونٹ اور جائیدادیں بھی سیل کرنا شروع کر دی ہیں،انوسٹی گیشن ونگ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی-کروڑوں کے فنڈ کسی کام نہ آسکے لواحقین کو تاحال انصاف کا انتظارہے-انوسٹی گیشن ونگ،سی آئی اے ،آپریشن ونگ ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں