حلقہ این اے 126،دوبارہ گنتی کی درخواست،ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

لاہور(بولونیوز)حلقہ این اے 126 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا،تفصیلات کے مطابق عدالت نے نون لیگ کے ناکام امیدوار مہر اشتیاق کی درخواست خارج کردی-عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا، جبکہ جسٹس مامون الرشید شیخ نے نون لیگ کے مہر اشتیاق کی درخواست پر سماعت کی-واضح رہے کہ حلقے سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کامیاب ہوئے- درخواست گزارنے مئوقف دیا کہ حماد اظہرسے 3124 ووٹوں سے شکست ہوئی-جبکہ مہر اشتیاق ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا-مہر اشتیاق نے مزید بتایا کہ حماد اظہر کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے-الیکشن نتائج مرتب ہو چکے ہیں ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں