بینک سے کیش لیکرنکلنے والے شہریوں سے واردات کرنیوالاڈکیت گرفتار

کراچی(بولونیوز)تیموریہ پولیس کی کاروائی،بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں سے واردات کرنے والا ڈکیت سعید گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ،کیش،موبائل فون اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،یاد رہے کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی،جبکہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع سینٹرل اور اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم کو بغیر ہیلمٹ پہنے شہری سے واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں