ٹنڈومحمد خان،پی ٹی آئی،ایم کیوایم کا کالا باغ ڈیم کیخلاف بھرپوراحتجاج

ٹنڈومحمد خان(بولونیوز)عوامی تحریک ٹنڈو محمدخان کی جانب سے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اتحاد اور کالاباغ ڈیم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا، اس موقع پر عوامی تحریک ٹنڈو محمدخان کے رہنماوں ڈاکٹر مشتاق، ہرچند لعل، ٹیکچند لعل گواریو سمیت دیگر اپنے خطاب میں کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک مردہ گھوڑا ہے جسے دوبارہ زندہ کرکے سندھیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک لسانی جماعت ہے، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے اتحاد سے سندھ میں سندھیوں کی خونریزی کا منظم منصوبہ بنایا گیا ہے انہوں نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر فوری طور پر روکنے سمیت پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں