ذی الحج کا چاند12اگست کونظرآنے کا امکان،عیدالضحی 22اگست کوہوگی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروزاتواکورنظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔یاد رہے رویت ہلال رسیرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔اتوار12اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں