دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس اہلکارپرحملہ،ایک ملزم گرفتار،دو فرار

کراچی(بولونیوز)دورانِ ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے نہتے اہلکارپرحملہ اورتشدد کرنے والا ملزم رضوان ولد اشرف قریشی گرفتار،جبکہ دیگر2 ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-تفصیلات کے مطابق نبی بخش ٹریفک سیکشن میں تعینات ٹریفک کانسٹیبل وسیم علی نشترروڈ رنچھوڑلائن پرغلط سمت سے آنے والی گاڑیوں اوررکشوں کوروکنے پرمعمورتھا جن کی وجہ سے نشترروڈ پرٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوتا ہے اسی دوران چند رکشہ ڈرائیوروں نے زبردستی غلط سمت سفرکرنے کی کوشش کی اورٹریفک کانسٹیبل کے روکنے پراپنے ساتھیوں سمیت حملہ کردیا اورتشدد کا نشانہ بنایا۔شورشرابہ ہونے پردیگرٹریفک پولیس اہلکاراورتھانہ گارڈن کی گشت پر معمورپولیس موبائل موقع پرپہنچ گئ اورایک ملزم رضوان ولد اشرف کوگرفتارکرلیا۔ یاد رہے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 170/2018 بجرم دفعہ/353/186/337/34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گارڈن پر درج کر لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں