جمعتہ المبارک،مساجد،امام بارگاہ،کی سیکیورٹی سخت کریں،پولیس چیف

کراچی(بولونیوز)تمام زونل ڈی آئی جیزاپنے اپنے ضلعی ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکوپابند کریں کہ وہ جمعتہ المبارک کے موقع پرمرکزی مساجد،امام بارگاہںوں ودیگرکھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایاجائے-تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحظ کے لیئے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثراقدامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ کے عمل کو مذید سخت بنائیں ۔داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی وناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مذید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑیں.
دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے.سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابل برداشت ہںوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں