کراچی،فارم ہاؤس سے نیم بیہوش لڑکی ہسپتال منتقل،پولیس کی تحقیقات

کراچی(بولونیوز) کراچی میں فارم ہاؤس سے نیم بے ہوش حالت میں لڑکی ملی ہے۔ پولیس نے لڑکی کو استپال منتقل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمارکے قریب فارم ہاؤس سے نیم بے ہوش حالت میں لڑکی ملی ہے۔ لڑکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں لڑکی کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال کی ڈاکٹر سامیعہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آور گولیاں دی گئیں۔لیڈی ایم ایل او نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی لانڈھی کے علاقے کی رہائشی ہے۔ لڑکی کو بے ہوش ہونے تک کا سب یاد ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس مشروب پلائی گئی تھی جس کے بعد بیہوشی طاری ہوگئی۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں