گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ(بولونیوز) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کے دوران 2 مبینہ د ہشت گرد پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں میں شکیل احمد اور فراز سلطان شامل ہیں، ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مبینہ دہشت گردوں نے گوجرانوالہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد اور پنجاب میں دہشت گرد وں کے حوالے سے اہم راز بھی ملے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں