چودہ اگست کے بارے مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل مذمت، شیخ رشید

راولپنڈی(بولونیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودہ اگست کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کا بیان قابل مذمت ہے، یہی لوگ قیامِ پاکستان کے مخالف تھے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ چودہ اگست کو یومِ آزادی نہیں کچھ اور منا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے اورآج شہبازشریف نے بھی اس کی تائید کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم عمران خان کی قیادت میں چودہ اگست کو نئے پاکستان کا جشن آزادی منائے گی اور 13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر تاریخی جشن آزادی ہو گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں