لاہورہائیکورٹ،رانا ثنا کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کا حکم

لاہور(بولونیوز)لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور دیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ انتخابات اور اس کے بعد سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمز پرسکیورٹی کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثنا اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں