لیاقت آباد ٹاؤن سونے کی چڑیا بن گیا(ایس بی سی اے افسران مالا مال)

کراچی(بولونیوز) لیاقت آباد ٹاؤن غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیلئے سونے کی چڑیا بن گیا، ایس بی سی اے افسران بھی مالا مال ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت آباد نمبر ایک سے دس نمبر تک جاری غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا نے ایس بی سی اے افسران کے ساتھ ملکر علاقے کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا ہے، علاقے میں نوے نوے گز کے پلاٹوں پر پانچ پانچ منزلہ عمارتوں کی تعمیر کردی گئی ہیں اور اولڈ اسٹرکچر پر بھی اضافی منزلیں تعمیر کی جارہی ہیں، زرائع کا کہا ہے کہ ایس بی سی اے لیاقت آباد ٹاؤن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود قریشی، اے ڈی زبیر احمد، بلڈنگ انسپکٹر طاہر نے جہاں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے وہیں بلڈر مافیا سے وصولی کیلئے بیٹر بھی مقرر کردیئے ہیں، زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ افسران کے تربیت یافتہ بیٹر انیس۔03332156418 اور گلزار- 03223380358 ۔ ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی کے نام کا استعمال کرتے ہوئے بلڈر مافیا کو کارروائی نہ ہونے کی یقین دھانی بھی کراتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں