چین میں بارشوں ، سیلاب نے تباہی مچا دی

بیجنگ (بولونیوز)چین کے شمال مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی، یولین میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، صوبہ ینان میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ شانشی میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، سڑکیں پانی سے بھرگئیں جس سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ گاڑیاں پانی میں ڈوبی دیکھی جاسکتی ہیں، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام کوبھی نقصان پہنچا، شہری انتظامیہ نے لوگوں کوغیرضروری طورپرگھرسے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ادھرصوبہ ینان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کئی گھنٹے بند رہی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں