دو کپ کافی کی قیمت 6 ہزار روپے،رسید دیکھ کرآنکھیں کھل گئیں

وینس(بولونیوز)اٹلی شہریوں سے انتظامیہ نے 2 کپ کافی اور پانی کی بوتل کے عوض 43 یوروحاصل کرلیے، رسید ہاتھ میں آئی تو گاہکوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے 62 سالہ شہری کارلوس اپنے دوست کے ہمراہ وینس میں واقع مارکس اسکوائر کے ایک ہوٹل میں پہنچے جہاں انہوں نے دو پانی کی بوتلوں کے ساتھ 2 کافی طلب کی۔ کافی پینے کے بعد جب وہ رقم کی ادائیگی کیلئے کاؤنٹر پر پہنچے اور اپنا بل مانگا تو اُن کی آنکھیں کھلی رہ گئیں کیونکہ رسید میں 43 یورو (6 ہزار 132 روپے) واجب الادا نظر آئیں۔کارلوس کے ساتھ جانے والے دوست بسٹمانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رسید شیئر کی اور لکھا کہ مجھے نہیں معلوم دو کافی اور پانی کی بوتلوں کے 43 یورو کیسے بنتے ہیں، یہ بہت بڑی رقم سے اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟۔ اُن کے ساتھ جڑے فیس بک صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے اور کچھ نے تو انتظامیہ کو ڈاکو تک قرار دیا، دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوئی اور معاملہ ہوٹل انتظامیہ تک پہنچا۔معاملے کی سنگینی اور نزاکت کو دیکھتے ہوئے کافی لیوانا کے ترجمان نے وضاحت دی کہ مذکورہ صارف نے صرف کافی اور پانی کی بوتل کے پیسے ادا نہیں کیے بلکہ وہ جس جگہ بیٹھے وہاں پر براہ راست میوزک بجتا ہے جس کے علیحدہ سے پیسے ادا کرنا ہوتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ صارفین صرف کافی پیتے تو انہیں ڈیڑھ یورو کی رقم ادا کرنا ہوتی مگر وہ موسیقی سے کافی دیر تک محظوظ ہوتے رہے جس کے انہیں پیسے ضرور دینا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں