چین نے نیا سپرکمپیوٹرپروٹوٹائپ ‘سن وے’ لانچ کردیا

بیجنگ(بولونیوز)چین نے نیا سپرکمپیوٹرپروٹوٹائپ ‘سن وے’ لانچ کردیا، جو سائنسی ریسرچ اور میڈیکل کی فیلڈ میں مددگار ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق سن وے ایگزا اسکیل کمپیوٹر پروٹو ٹائپ کو نیشنل ریسرچ سینیٹر آف پیرالل کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این آر سی پی سی)، نیشنل سپر کمپیوٹنگ سینٹر اور پائلٹ نیشنل لیبارٹری فار میرین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر بنایا۔ایک ایگزا اسکیل کمپیوٹر quintillion یعنی دس لاکھ کی پانچ گنا طاقت (ایک ہزار کی چھٹی طاقت) فی سیکنڈ کے حساب سے کیلکولیشنز کرسکتا ہے۔گزشتہ ماہ 22 جولائی کو بھی ایک ایگزا اسکیل سپر کمپیوٹر ٹیانہے-3 کا آزمائشی ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کا فائنل ورژن 2020 تک سامنے آنے کی امید ہے۔یہ دونوں پروٹوٹائپ چین کے نیکسٹ جنریشن سپرکمپیوٹر کی تیاری میں ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں