باب المندب کے راستے پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع

ریاض(بولونیوز) سعودی عرب نے باب المندب کے راستے پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یمن آئینی حکومت نے باب المندب آبنائے میں محفوظ جہاز رانی کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے۔ اس سے قبل امریکا، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بحر احمر میں مشترکہ فوجی مشق استجاب النسر مشقیں مکمل کرلیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اطلاع دی ہے کہ عرب اتحاد نے باب المندب اور جنوبی بحراحمر کے راستے جہازوں کے سفرکو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرلیے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ بھی تال میل پیدا کیاگیا ہے۔یاد رہے سعودی عرب نے 25جولائی کو اپنے 2آئل ٹینکرز پر حوثیوں کی جانب سے حملے کے بعد باب المندب کے راستے پیٹرول کی سپلائی معلق کردی تھی۔ ہر آئل ٹینکر پر 20 لاکھ بیرل تیل لدا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں