ایشوریارائے نے ہدایتکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور(بولونیوز) بالی وڈ اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کا شمار بھارت کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ اب اپنے کیریئر میں کچھ اور ہی بننا چاہتی ہیں اور انھوں نے ہدایتکاری میں‌ قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے.تفصیلات کے مطابق اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہدایت کارہ بننا چاہتی ہیں، تاہم ایسا ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشوریا کا کہنا تھا کہ ’آج سے چند سالوں بعد،میں یقیناً ہدایت کارہ بن جاؤں گی، میرے تمام ہدایت کار اورساتھی اداکار مجھے ایسا کرنے کوکہہ چکے ہیں، حتیٰ کہ ابھیشیک بچن نے بھی مجھ سے کہا کہ میں ڈائیریکٹر بن کرضروردیکھوں-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں جب کسی فلم کی ہدایات دوں گی، تو اپنا سارا وقت صرف اس فلم کو دوں گی، میں اپنے ہر کام کو پورا وقت دیتی ہوں‘۔ ایشوریا رائے کی ریلیزہونے والی فلم ’فنے خان‘ میں اداکارہ کے ساتھ انیل کپوراورراج کمارراؤ نے کام کیا۔ اس حوالے سے ایشوریا کا کہنا تھا کہ’فلم فنے خان میں میرے صرف 4 سینز ہیں،اس کے باوجود میں نے ہدایت کاراتل منجریکرسے اس کردار کو اچھی طرح سمجھا-یاد رہے انہوں نے مزید کہا کہ ہدایت کارہ بننے میں ابھی وقت لگے گا، کیوں کہ انہیں اس وقت کافی اچھے سکرپٹس موصول ہورہے ہیں، جس میں وہ کام کریں گی۔ یاد رہے کہ فلم ’فنے خان‘ کے بعد ایشوریا کی اگلی فلم ’گلاب جامن‘ ہوگی۔ جس میں وہ اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ’گلاب جامن‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا، جس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں