دلیرمہدی نے بھی عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہرکردی

لاہور(بولونیوز) بھارتی گلوکاردلیرمہدی نے باقاعدہ اپنے پیغام میں عمران کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورپاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دلیرمہدی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سے پسند ہیں جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے ،انہوں نے کہا جب بھی پاکستان آیا عمران خان سے ملاقات ضرور کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں