رنبیرکپورکے نئے روپ میں مداح انھیں پہچان ہی نہ پائے

لاہور(بولونیوز) بالی وڈ اداکاررنبیرکپورکی ایک حیرت انگیزتصویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنی عمر سے بہت بڑے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے لکس بھی کافی الگ ہیں۔تفصیلات کے مطابق مداح یہ تصویر دیکھ کر پہلے تو رنبیر کپور کو پہچان ہی نہیں پائے، تاہم بعدازاں سب کو ایسا لگا جیسے یہ اداکار کی کسی نئی فلم کا لک ہے۔ خیال رہے کہ رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز فلم ’سنجو‘ میں انہوں نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا، جس میں ان کے لکس کو خوب پسند کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رنبیرکپورنئےنئے کردارادا کرنے کے بھی تجربے کرتے رہتے ہیں۔تاہم رنبیرکپورکا یہ نیا اندازکس پروجیکٹ کے لیے ہے،دراصل یہ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ اداکاربہت جلد ایک نئے اشتہارمیں نظرآنے والے ہیں، جس کے لیے انہوں نے یہ انداز اپنایا۔ اس اشتہارمیں رنبیرکپور ایک سیلزمین کا کردارادا کرتے نظرآئیں گے۔خیال رہے کہ رنبیر اس وقت اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایات رنبیر کے قریبی دوست ڈائریکٹر ایان مکھرجی دے رہے ہیں۔ اس فلم کے بعد رنبیر کپور یش راج پروڈیکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرا‘ میں کام کریں گے، اس فلم میں رنبیر کپور ڈاکو بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں