’’طیفا ان ٹربل ‘‘کا دنیا بھر سے 22کروڑ 31لاکھ کا بزنس

لاہور(بولونیوز) فلم نے دوسرے ہفتے میں4کروڑ2لاکھ کا بزنس کیا۔ پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل 20 جولائی کوپاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز کی گئی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم نے 10 دن میں پاکستان بھر سے 15 کروڑ 51 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ بیرون ممالک سے 6 کروڑ 8 لاکھ کا بزنس کیا۔ اس طرح فلم نے اب تک 22 کروڑ 31 لاکھ کا بزنس کر لیا ہے اور یہ ابھی بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ سینما ایسوسی ایشن نے فلم کو سینما گھروں کی شان قرار دیا ہے انکا کہنا ہے کہ فلم نے ابھی تک ریکارڈ توڑ ترقی کی ہے ۔علی ظفر سے ایسی مزید فلموں کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں