پاکستان نہیں جا رہا،حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا،عامر خان

ممبئی(بولونیوز) بالی وڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے انہیں دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جارہا کیونکہ مجھے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔یاد رہے عامرخان نے بتایا کہ وہ فلم کے منافع کی شکل میں اپنا معاوضہ حاصل کرتے ہیں،مگراس کا فارمولا کافی منفرد ہے اور کئی مواقعوں پر تو ہوسکتا ہے کہ انہیں کچھ بھی نہ ملے۔ انہوں نے کہا میں پروڈیوسر کے کندھوں پر ذمہ داری نہیں ڈالتا، آج کل سٹارز فلم کا 80 فیصد حصہ اپنی فیس کے طورپرحاصل کرتے ہیں، باقی بیس فیصد سے کسی فلم کو کامیاب کیسے بنایا جاسکتا ہے-واضح رہے انہوں نے اپنے معاوضے کے حوالے سے اپنے ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا میں جس ماڈل کے تحت کام کرتا ہوں، وہ کچھ اس طرح ہے کہ جیسے اگر ایک فلم کی تیاری پر 100 کروڑ روپے لگتے ہیں، جس میں کاسٹ، عملہ، پروڈکشن کوسٹ، پوسٹ پروڈکشن کوسٹ اور دیگر سب اخراجات شامل ہوتے ہیں، تو میں اس میں سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتا، تو جب فلم ریلیز ہوتی ہے تو مجھے ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہوتا، اور جب وہ کمانا شروع کرتی ہے تو سب سے پہلے اس آمدنی سے پروموشنز اور ایڈورٹائنزنگ، جس کا تخمینہ 25 کروڑ روپے رکھ لیں، کو کور کیا جاتا ہے، اس کے بعد جب پروڈیوسر کے پیسے ریکور ہوجاتے ہیں اور ہر ایک کو اپنا معاوضہ مل جاتا ہے، تو پھر میں منافع میں سے اپنا حصہ لیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں