میشا شفیع کی اپیل گورنرپنجاب نے بھی مسترد کر دی

لاہور(بولونیوز) صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کے روبرو دائر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کردی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی اوراپنے فیصلے میں گورنرپنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں . ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی ظفرنے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ سول عدالت یکم اگست کو اس دعوے کی سماعت کرےگی تاہم میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں