پاک فوج پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل

بنوں (ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج کا شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ دہشتگرد گلاب عرف دیوانہ اور اسکے کچھ ساتھی علاقے میں بدامنی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی تیاری کررھے ھیں، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 اپریل کو علی الصبح ساڑھے تین بجے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، اور ان دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کمانڈر گلاب عرف دیوانہ اور اسکے تین ساتھیوں کو ساڑھے چھ بجے کے قریب ہلاک کردیا، ہلاک ھونے والے دہشتگردوں کی شناخت, 1-کمانڈر گلاب عرف دیوانہ ولد دخاور خان،2-عبداللہ ولد مہامور خان،3- ناہید ولد محمد, 4-مقصود ولد محمد خیل کے نام سے ھوئی ہے،آپریشن میں پاک فوج کی دو یونٹس نے حصہ لیا اور آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک جوان زخمی ھوا-

اپنا تبصرہ بھیجیں