پنجاب کے سرکاری ملازمین نے 120 کروڑ روپے فنڈ میں عطیہ کر دئیے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کاجذبہ ایثار، سرکاری افسران اورملازمین کی جانب سے 120کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کر دیا- اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان کی ملاقات ہوئی جس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے، چیف سیکرٹری نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 120 کروڑروپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا- انہیں بتایاگیا کہ گریڈ ا یک سے گریڈ16 تک کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی، گریڈ17 سے گریڈ19 کے سرکاری افسران نے دودن کی تنخواہ فنڈمیں دی، گریڈ20 سے گریڈ22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی، عثمان بزادر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں کمزورطبقات کی مددکرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں