پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

کراچی (بولونیوز)شہر قائد میں لاک ڈاؤن ، پابندی کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس اہل کاروں کو دھمکیاں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا- تفصیلات کے مطابق محمود آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہل کاروں کے کام میں رکاوٹ بننے اور انہیں دھمکیاں دینے والے شہری عادل زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ تنویر اوڈھو کا کہنا تھا کہ پولیس اہل کاروں کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں