نیب ریفرنس میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں شرجیل میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، نیب وکیل نے بتایا کہ نیب کے تمام دفاتر بند ہیں تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوسکے -عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی ،شرجیل میمن پر دو ارب 27 کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر ہے ، نیب کا الزام ہے کہ شرجیل میمن و دیگر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نامزد ہیں ، ریفرنس احتساب عدالت نمبر تین میں زیر سماعت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں