عوام شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادت کریں، ناصر حسین شاہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے شب برات کے موقع پر عوام سے درخواست کی ہے کہ اپنے اپنے گھروں پر رہ کر عظیم شب کی برکتیں سمیٹیں۔ ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں عوام کو شب برات کے حوالے سے مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ اس عظیم رات نامہ اعمال کی تبدیلی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانوں کی قسمت کے فیصلے بھی ہوا کرتے ہیں اور پوری قوم اجتماعی طور پر اپنے اپنے گھروں میں کارونا کے خاتمے اور ملک پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔ صوبائی وزیر نے عوام کے دوران لاک ڈاون مثالی نظم ضبط پر لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کو اپنے لوگوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر فخر ہے، جن کی اجتماعی کاوشوں سے کارونا کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے اور وہ وقت بھی انشاللہ جلدآئے گا جب اس وبائی مرض کا آخری مریض بھی مکمل طور پر صحت یاب ہوکر معمولات زندگی ادا کرے گا۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ علما و مشائخ کا باقاعدہ اس امر پر اجماع ہے کہ جب شہر، بستی یا ملک میں وبائی مرض موجود ہو، اس موقع پر عبادات کو محدود اور مختصر کردینا ہی بہتر ہے اور تاریخ میں اس بات کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ وزیر اطلاعات نے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاون متاثرین کو راشن کی فراہمی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لوگوں کو راشن و غذائی اجناس کی فراہمی کا مشن نہایت مشکل اور صبر طلب ہے مگر وزیر اعلی سندھ کی خصوصی توجہ اور ہدایت کی روشنی میں صوبائی حکومت، فلاحی تنظیموں کے تعاون سے راشن کی گھر گھر تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور جتنے بھی غریب، مستحق، دیہاڑی داڑ خاندان لاک ڈاون سے متاثر ہیں، ان کی دادرسی اور مدد کا سلسلہ پوری تندھی سے جاری ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس بات پر بطور خاص زور دیا کہ مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں، کیونکہ باہمی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ہی اس قدرتی آفت کو شکست دے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں