راشن نہ ملنے پر ابراہیم حیدری اور سرجانی کے مکینوں احتجاج، شاہراہ بلاک

:(بولونیوز)حکومت کی جانب سے راشن تقسیم مہم میں سامان نہ ملنے پر ابراہیم حیدری اور سرجانی ٹاؤن کے مکینوں نے مین شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا- اور اپنے علاقوں میں مستحق افراد کی نشاندہی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے بے نظیر چوک پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشن مہیا کیا جائے، پاکستان مشین ٹول فیکٹری بھینس کالونی کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں مل سکیں، جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے ، جبکہ سرجانی ٹاؤ ن کے علاقے یوسف گوٹھ میں بھی راشن کے مستحق افراد نے احتجا ج کیا کہ حکومت کی جانب سے ان کے علاقے میں کوئی نمائندہ نہیں آیا اور نہ ہی سامان تقسیم کیا گیا ہے، سیاسی نمائندے اپنوں کو راشن تقسیم کررہے ہیں، یوسف گوٹھ میں سیکڑوں گھروں میں فاقے ہورہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے مدد فراہم نہیں کی جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں