جموں کشمیرکا پانچ کلومیٹرطویل پرچم لہرایاجائےگا

اسلام آباد(بولونیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم کواجاگرکرنےکےلئے19اکتوبرکواسلام آباد میں جموں کشمیر
سالیڈیرٹی موومنٹ کےزیراہتمام آزادی کشمیرملین مارچ کاانعقاد کیاجائےگا۔جس میں دنیا میں جموں وکشمیر کے  سب سے بڑے  اورطویل ترین پرچم کولہرا کر ریکارڈ بنایا جائے گا ۔اس حوالے سے جموں و کشمیر سالیڈ یرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن محترمہ عظمی گل دخترجنرل حمید گل نے بتایا کہ یہ پرچم پانچ کلو میٹر طویل ہو گا اورمارچ کا آغاز ڈی چوک سے ہو گا جہاں پر پرچم کشائی ہو گی اور وہاں سے لاکھوں افراد مارچ کرتے ہو ئے سینٹورس چوک تک جائیں گے ۔جموں و کشمیر سالیڈ یرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمی گل نےبتایا کہ19اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک یہ پروگرام جاری رہے گا اور اس میں ہر شعبہ زندگی سے لوگ شرکت کرینگے  ۔اس موقع پر جموں کشمیر کے سب بڑے اور طویل پرچم کا ریکارڈ بھی قائم ہو گا ۔ جس کے لئے  عالمی ادارے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی آمد بھی متوقع ہے ۔ شہر ی اس کشمیر مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں