پی ٹی آئی میں دہشت گردوں کی شمولیت کا نوٹس لیا جائے،حلیم عادل سے مطالبہ

کراچی(بولونیوز)پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ صاحب سے مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی میں دہشت گردوں اور قاتلوں کی شمولیت کا نوٹس لےکیا پی ٹی آئی کا معیار اس حد تک گر چکا ہے کہ کرمنل اور چوروں کوپی ٹی آئی میں شمولیت دی جائے ٹھٹھہ میں پی ٹی آئی کے سربراہ ارسلان بروھی صاحب نے ٹھٹھہ شہر کے مرکز میں چھو چن گاؤں میں موجود بد نام زمانہ کرمنل اور چوروں ڈاکوؤں کو جن پر ٹھٹھہ میں ایف آئی آر موجود ہیں یہ لوگ کراچی میں اغوا برائےتاوان اور اسٹریٹ کرائم کی بیشتر واقعات میں گرفتار ہوکر سینٹرل جیل کاٹ چکے ہیں ہارون بھمبھرو قادر بخش بهمبھرو ستاربھمبھروجو کہ عادی مجرم ہیں جن کو پی ٹی آئی کے ٹھٹھہ کے ذمہ دار ارسلان بروھی صاحب نے پی ٹی آئی میں شمولیت دی ہم حلیم عادل شیخ صاحب جو کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ارسلان بروھی سے اس بات کا نوٹس لیا جائے اور پوچھا جائے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں یہ سیاسی لوگوں کی جماعت ہے نہ کہ چوروں اور قاتلوں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں