بریگیڈ پولیس کے ہاتھوں موٹرسائیکل لفٹر گرفتار

کراچی(بولونیوز)موٹرسائیکل چوری و چھیننے والا ملزم بریگیڈ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری و چھیننے والا ملزم حیات الله ولد عبدالقدوس کو گرفتار کرلیا ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ پہلے بھی کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتیں کرچکا ہے بریگیڈ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 332/2019 بجرم دفعہ 381/A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں