پولیس کیلئے تنہا امن و امان قائم کرنا مشکل ٹاسک ثابت ہوا

کراچی(بولونیوز)موجودہ دور میں کہیں بھی پولیس کیلئے تنہا امن و امان قائم کرنا مشکل ٹاسک ثابت ہوا ہے اور بڑے شہروں میں یہ مسئلہ زیادہ شدت سے سامنے آیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے حیران کن نتائج حاصل کئے جارہے ہیں.ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما دعا زبیر نے مقامی ہوٹل میں ہونے والی کمیونٹی پولیسنگ برائے ریسپانسیو گورنس ورکشاپ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. دعا زبیر نے کہا کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ ہماری پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بساط سے بڑھ کر کوششیں کررہی ہے لیکن ڈیڑھ کروڑ کی آبادی رکھنے والے میگا میٹروپولیٹن شہر میں یہ کام شہریوں کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں. دعا زبیر نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے یہاں کمیونٹی پولیسنگ کا تجربہ کچھ نیا ضرور ہے لیکن اس پراجیکٹ جس سنجیدگی سےکام ہورہا ہےاسکےحوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہےہیں.دعازبیرنےکہا کہ کمیونٹی پولیسنگ برائے ریسپانسیو گورنس ورکشاپ میں آئی جی سندھ کی دلچسپی اور شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اب محکمہ پولیس بھی قیام امن میں شہریوں کے مثبت کردار کی ضرورت محسوس کرتی ہے اور آج اس ورکشاپ میں نمایا کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈ اور سووینئر پیش کرکے انکے مثبت کردار کا اعتراف کیا گیا ہے. دعا زبیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بحالی امن اور جرم و جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی ہر کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس حوالے سے کمیونٹی پولیس کارروائی دائرہ بڑھانے کی حوصلہ افزائی کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ اداروں کے عہدیداروں کی موجودگی اور سول سوسائٹی کی شرکت حوصلہ افزاء ہے، پاکستان تحریک انصاف کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کی ہر کوشش میں محکمہ پولیس کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں