حکومت چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کوموبائلزکا تحفہ،تقریب کا انعقاد

کراچی(بولونیوز)حکومت چائنا کی جانب سےسندھ پولیس کوعطیہ کی جانیوالی موبائلزودیگر سامان/آلات کی تقسیم کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس تین رکنی چائینیز وفد نے نائب قونصلیٹ جنرل چائنا کی سربراہی میں شرکت کی اورحکومت چائنا کی‌ طرف سے سندھ پولیس کے لیئے 50 واکی ٹاکی سیٹس،03 عدد موبائلز،15 پرنٹرز،02 کمپیوٹرز،01 فوٹوکاپی مشین اورایک عدد مانیٹرنگ آلےکاسیٹ بطورعطیہ دیئے۔ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ناصرآفتاب نے چائینیز وفد کا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد پر شکریہ ادا کیا اورسندھ پولیس کی استعدادی صلاحیتوں ودیگر انتظامی امورمیں حکومت چائنا کےمضبوط تعلقات اورتعاون کوسراہا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب میں ناصرآفتاب نےکہاکہ عوام کے جان ومال تحفط اورامن کے استحکام جیسے اقدامات میں سندھ پولیس انتہائی پرعزم اورہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چائنا کا سندھ پولیس کے ساتھ جاری تعاون اور جملہ امورکو تقویت دینے جیسے اقدامات لائق ستائش و تحسین ہیں انہوں نےمذید کہاکہ مجھےقوی امید ہےکہ حکومت چائنا سندھ پولیس کےساتھ تعاون کے سلسلے کو ناصرف پائیداربنائیگی بلکہ لاجسٹکس سپورٹ و دیگر ضروری امور جیسے اقدامات کو بھی مذید بہتراورمثالی بنائیگی۔بعداذاں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی رہنماہدایات کی روشنی میں حکومت چائنا کی جانب سےعطیہ کیئےگئےمذکورہ سامان/ألات میں سے دوموبائل وینز فارن سیکیورٹی سیل جبکہ بقیہ دیگر سامان/آلات ایس ایس یوکے ڈسپوزل پردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں