طالبان کا اسکول پر حملہ ناکام،پاڑاچنارکی عوام کی بہادری

پاڑاچنار(بولونیوز)پاڑاچنارکی غیورعوام نے پالتوطالبان دہشت گردوں کا سکول پرحملہ ناکام بنا دیا۔طوری بنگش قوم نے حملہ ناکام کرکے25سے زائد طالبان دشت گردوں کو پکڑ لیا ہے۔طالبان دہشت گردوں پاراچنار کے نواہی سکول نستی کوٹ پر حملہ کرنے آئے۔پاراچنارکےغیورعوام سکول پرحملہ کرنےوالے کسی بھی دہشت گرد کوحکومت کےحولےنہ کرنےکا اعلان کردیا۔عوام کا کہنا ہے کہ اب ہمارے محافظ دہشت گردوں کی جان بچانے آ گئےہیں۔ کیا یہ محافظ بتا سکتے ہیں کہ 32 چیک پوسٹ سٹی کےعلاوہ اوربارڈرپرباڑہونےکےباوجود یہ طالبان آئے کیسے۔سیکیورٹی فورسزطالبان کولینےپہنچ گئی عوام کاشدید احتجاج۔سیکیورٹی فورسز نے عوام کو طالبان کو حوالے کرنے کا کہا کہ گرفتار طالبان ہمارے حوالے کرو ہم قانون کے مطابق سزاء دیں گے۔عوام نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق سزا کو چھوڑواگر تمھارے حوالے کر دیا تو پھر ہمیں کبھی پتہ نہیں چلے گا کہ یہ کون تھے۔۔۔؟ کیا کرنے آئے تھے۔۔۔؟ اتنے چیک پوسٹوں سے کیسے گزرکرآئے۔؟کس کس نے گزرنے میں ان کو مدد فراہم کی۔؟عوام کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی طالبان کو نہیں چھوڑیں گے۔ چاہئے تمہارے لئے اچھے ہوں یا برے ہو۔ ہمارے قبرستان ابھی بھی سرخ جھنڈوں سے بھرے پڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں