غلط خبر نشر کی گئی، مساجدوں میں جمعہ کے اجتماعات پرکوئی پابندی نہیں، مفتی منیب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایوانِ صدر کے سمیت چاروں صوبائی گورنر ہائوسز، آزاد کشمیر اورگلگت ایوانِ صدر میں موجود علماء کا وڈیو لنک اجلاس ہوا،مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ اجلاس میں جامعۃ الازہر کے فتوے پر اتفاقِ رائے نہیں ہوا،مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کل کراچی میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کے جاری کردہ متفقہ اعلامیہ پر اتفاق ہوا ہے، بعض ٹی وی چینلز پر غلط خبرنشرکی گئ، ٹی وی چینلز پر کل کے جاری کردہ اعلامیہ کو مِن وعَن نشر کیا جائے،مفتی منیب الرحمان نے وضاحت کی کہ تمام مساجدوں میں جمعہ کے اجتماعات پرکوئی پابندی نہیں، مساجدوں میں جمعہ کے خطبات اوت اجتماعات جاری رہینگے-

اپنا تبصرہ بھیجیں