ڈاکٹرز کاکورونا وائرس کے مریضوں دلجوئی سے علاج قابل تحسین ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ڈاکٹرز کاکورونا وائرس کے مریضوں دلجوئی سے علاج قابل تحسین ہے،پوری قوم ڈاکٹر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کرکے اسے ختم کرنا ہے،ڈاکٹرز کے بلند حوصلوں سے عوام میں مایوسی ختم اورحوصلے بلندہوئے ہیں،حکومت، ڈاکٹرز ااور عوام نشاء اللہ یکجہتی کے ساتھ ملک سے کورونا وائرس کو ختم کردینگے،احتیاط علاج سے بہتر کورونا وائرس سے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کی زندگی بھی محفوظ بنائیں،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں سفید پرچم لہرائیں گے،سفید پرچم امن وسلامتی کی علامت اور مایوسیوں کو ختم کرتا ہے،پوری قوم کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے پاک فوج،ڈاکٹرز اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃالمبارک کو یوم دعا کے طور پر منایاجائیگا،حکومت مسجدوں کے لوڈ اسپیکر آن کرنے کی اجازت دے تاکہ عوام گھروں میں بیٹھ کر خصوصی دعا میں شرکت کرسکیں،اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کیلئے دعا بہترین ذریعہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کیلئے خدمات قابل تحسین ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے عوام کی جان بچانے کیلئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،گھروں میں محصور ہوکر ہی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اگر حکومت کو مزید سخت فیصلے بھی کرناپڑیں تو گریز نہیں کیا جائے،راشن کی غریبوں کو فراہمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں