کراچی پولیس آفس میں کرونا وائرس کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیرِصدارت کراچی پولیس آفس (KPO) میں کرونا وائرس کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، امین یوسفزئی, ڈی آئی جی سی آئی اے، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سیکورٹی آپریشنز اور تمام ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن پر تمام زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اختیار کی گئی حکمت عملی پر بریفنگ دی اور اپنے اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز کو آئندہ لاک ڈاؤن کے دوران مزید موثر حکمت عملی اپنانے پر زوردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں