ملک بھر میں ڈینگی کے وار، سندھ میں مزید 16 افراد ڈینگی سے جاں بحق

کراچی (بولونیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں مہلک مچھر نے سندھ میں مزید سولہ افراد کی جان لے لی۔۔ سندھ میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،  24 گھنٹوں میں کراچی میں 119 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ میں صوبے بھرسےایک ہزار تین سواکیس شہری ڈینگی کاشکار ہوئے۔رواں سال صوبےبھرمیں ڈینگی کا شکار ہونے والے شہریوں کی تعداد چار ہزار پانچ سواڑتیس ہوگئی۔ کراچی سے رواں سال چار ہزار دو سو سترجبکہ سندھ کےدیگراضلاع سےدو سواڑسٹھ شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلیے موبائل اسکریننگ یونٹس میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے،شہر میں اس وقت کل05موبائل ہیلتھ یونٹس کام کر رہے ہیں۔پنجاب بھرمیں عوام کو ان کے دروازے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہےاوروائرس پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور فیلڈ اسٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں