پیپلزپارٹی کے رہنماوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے ،سعید غنی

کراچی (بولونیوز)  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، نیب کو اعلی عدلیہ کے جج واضح کہہ چکے کہ سیاسی انجئنرنگ کی جارہی ہے۔ سعید غنی نے مشیر جیل اعجاز جکھرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف کاروائی اس لئے کی جارہی  ہے کیونکہ انہوں نے الیکشن نتائج چیلنج کئے ہوئے ہیں، اعجاز جاکھرانی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی کے صرف رہنماء نہیں انکے خاندانوں کو بھی نیب میں گھسیٹا جارہا ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے کرپٹ ارکان سے نیب کچھ بھی پوچھنے کو تیار نہیں، ذوالفقار مرزا کا خاندان کیا اوپر سے اترا ہے جس کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی، حلیمہ باجی نے جرم کا اعتراف کیا پھر بھی کاروائی نہیں کی گئی، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے لئے قانون کے تقاضے مختلف ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اگر احتساب برابری کی بنیاد نہیں ہوا تو ملک کبھی ترقی نہیں کریگا، چیرمین نیب کو بلیک میل کیا جارہا ہے، ویڈیو بناکر حکومت چئیرمین نیب کو بلیک میل کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں