افغان فوج کا آپریشن، القاعدہ کا اہم کمانڈر 6 ساتھیوں سمیت ہلاک

کابل (بولونیوز) افغانستان میں سیکیورٹی  فورسز کے آپریشن میں القاعدہ ایشیا کا کمانڈر عاصم عمر اپنے 6 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ہلمند کے علاقے موسیٰ قلعہ میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے فراہم کی گئی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 7 القاعدہ جنگجو مارے گئے جن میں کمانڈر عاصم عمر بھی شامل ہے جب کہ ایک جنگجو کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے جو ایمن الزواہری کا رابطہ کار تھا۔ ہلمند میں 24 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے فضائی کارروائی میں امریکی طیاروں نے حصہ لیا۔ بمباری کی وجہ سے 40 شہری بھی ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں